09 December 2016 - 22:23
News ID: 424957
فونت
بشار اسد :
شام کے صدر جمہور نے حمص کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دمشق اور حمص کے بعد بہت جلد ہی حلب میں دہشت گردوں کو شکست دے دی جائے گی ۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر جمہور بشار اسد نے اپنے ایک گفت و گو میں حلب میں شامی فوج کی تیز رفتار پیش قدمی کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا : حلب میں چل رہی جنگ میں اس شہر کی مکمل آزادی کے بعد شام میں جنگ کا نقشہ پوری طرح تبدیل ہو جائے گا ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : شامی حکومت نے ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا عزام کر لیا ہے اور فوج و رضاکار عوام نے اپنی پوری قوت کے ساتھ اس جنگ کے میدان میں حاضر ہیں جس کے نتیجہ میں حلب کو بھی پوری طرح آزاد کرا لیا جائے گا ۔

شام کے صدر جمہور نے اس تاکید کے ساتھ کہ حلب کی مکمل آزادی کے بعد مغرب اور دہشت گردوں کے لئے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا وضاحت کی : حلب کی آزادی کا مطلب مغرب ممالک اور علاقے میں موجود ان کے حامیوں کے منصوبوں کی مکمل طور پر ناکامی اور شکست ہے ۔

بشاراسد نے ترک کی رو طرفہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ترکی نے بھی مغربی ملکوں کے ساتھ ساتھ اپنی پوری طاقت حلب میں لگا دیا ہے تا کہ شام میں امنیت قائم نہ ہو سکے اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پوری کوشش کر ڈالی ہے کہ حلب آزاد نہ ہوسکے ۔

شام کے صدر جمہور نے ملک کے بحران کے حقیقی اور عملی حل کے لئے قومی آشتی کو ہی واحد راستہ قراردیے ہوئے کہا : حکومت ان سبھی مخالفین سے جنھوں نے دہشت گردوں کا ساتھ نہیں دیا ہے اور دوسرے ملکوں کے آلہ کار نہیں بنے ہیں بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج و عوامی رضاکار فوج نے اپنی سخت محنت کی وجہ سے حلب کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور روز بروز دہشت گردوں کے ساتھ نبرد میں شامی فوج و عوامی رضاکار فوج کی کامیابی حلب کی پوری طرح آزادی کا اعلان ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۹۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬