اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی علاقوں سے عام شہریوں کو باہر نہیں نکلنے دے رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان رابرٹ کولویل نے جمعے کو جنیوا میں بتایا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ عام شہریوں کو حلب کے مشرقی علاقوں سے نکل کر شامی فوج کے کنٹرول والے علاقوں میں منتقل ہونے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں-
اس درمیان شامی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار عام شہری مشرقی حلب سے باہر نکل چکے ہیں جن میں تقریبا تین ہزار بچے شامل ہیں- یہ بھی خبر ہے کہ چودہ دہشت گردوں نے اپنے ہتھیار ڈال دئے ہیں-
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا حلب کی صورتحال کے بارے میں مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے- ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ان مذاکرات میں عجیب و غریب اور متضاد موقف اپنا رہا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے