09 December 2016 - 23:20
News ID: 424965
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : امت مسلمہ اپنے باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے سکتی ہے ۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمین 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی، میلاد النبیﷺ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت اور شہر کے مختلف مقامات پر عید میلادالبنیﷺ کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں گے، حضور سرور کائناتﷺ کی ذات اقدس امت مسلمہ کے لئے مرکز وحدت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے سکتی ہے، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے والے دراصل اسلام دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا :ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر 98 فیصد مشترکات کو سامنے رکھ کر باہمی اتحاد کے لئے کوشش کرکے اتحاد بین المسلمین کے عملی نمونے کو اجاگر کرنا ہوگا، استعماری طاقتیں ہمیں باہمی اختلافات میں الجھا کر اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا :  ایسے میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو قائم کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے ایبٹ آباد میں پی آئی اے حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت و اظہار ہمدردی اور جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬