09 December 2016 - 23:36
News ID: 424970
فونت
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شیعہ مسلمان کو شھید کردیا۔
کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ مسلمان کو شھید کردیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح دہشتگردوں نے کل کویٹہ میں فائرنگ کرکے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شیعہ مسلمان کو شھید کیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت علی خان ہزارہ کے نام سے ہوئی ہے،جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ہسپتال کے باہر عوام نے شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کیا اورنعرے لگائے۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔

ہر چند کہ ابھی تک مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم یا گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ تاہم صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں،من جملہ تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ شیعہ مسلمانوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں اضافہ ہوا ہے۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬