10 December 2016 - 20:19
News ID: 424988
فونت
ترکی کی حکومت کے اسرائیل سے تعلقات بہتر ہونے پر استنبول کی ایک عدالت نے غزہ جانے والے ترک بحری جہاز پر حملہ کرنے والے سابق اسرائیلی فوجی کمانڈرز کے خلاف کیس ختم کر دیا۔
ترکی و اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی حکومت کے اسرائیل سے تعلقات بہتر ہونے پر استنبول کی ایک عدالت نے ۲۰۱۰ میں غزہ جانے والے ترک بحری جہاز پر حملہ کرنے والے ۴ سابق اسرائیلی فوجی کمانڈرز کے خلاف کیس ختم کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بحری جہاز پر دھاوا بولنے سے متاثرہ افراد کی وکیل گولڈن سونماز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ استنبول کی عدالت نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف سماعت بند کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی منسوخ کردیئے۔

ہیومنٹیرین رلیف فائونڈیشن کے ترجمان مصطفیٰ ازبک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترک عدالت نے اسرائیلی فوجیوں کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ۲۰۱۰ میں ترکی کے جہاز ماوی مارمرا پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے سے ۱۰ ترک شہری ہلاک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان رواں برس جون میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے تحت اسرائیلی کمانڈوز کے خلاف مقدمہ واپس لیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬