:
وہ پرامن جمہوری تحریک جاری رکھنے پر ملک بھر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں
الوفاق اسلامی تنظیم کے سربراہ و بحرین کے سرکردہ سیاستداں اور جمہوری تحریک کے قائد شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ جیل کی سلاخیں انہیں عوامی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اپیل کورٹ کی جانب سے نوسال قید کی سزا برقرار رکھے کے جانے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حجت الاسلام شیخ علی سلمان کا کہنا کہ تھا اس فیصلے سے ان کا عزم اور بھی پختہ ہوا ہے۔
اپنے گھروالوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے شیخ علی سلمان نے کہا کہ وہ پرامن جمہوری تحریک جاری رکھنے پر ملک بھر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور بحرین ڈیموکریسی، نامی اداروں نے اپنے الگ الگ بیانات میں شیخ علی سلمان کو نو سال قید کی سزا سنائے جانے کی مذمت کی ہے۔
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سرکردہ سیاستداں اور جمہوری تحریک کے قائد شیخ علی سلمان کو اٹھائیس دسمبر دو ہزار چودہ کو گرفتار کیا تھا۔ انہیں پانچ ماہ تک کسی بھی عدالتی کارروائی کے بغیر حراست میں رکھا گیا۔
شیخ علی سلمان کو جون دو ہزار پندرہ میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے، بعد میں بڑھا کر نو سال کر دیا گیا تھا۔
بحرین کی شاہی حکومت کی اپیل کورٹ نے پیر کے روز اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی توثیق کر دی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/