15 December 2016 - 16:05
News ID: 425075
فونت
اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بیان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم علاقے میں واقع باب الاسباط کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کم سے کم دس گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں مذکورہ فلسطینی نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے دعوی کیا کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان شہادت پسندانہ کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم، مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے پے در پے حملوں اور اس مقدس مقام کو تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف، یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے سرزمین فلسطین میں تحریک انتفاضہ قدس جاری ہے۔

مذکورہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دو سو پینسٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬