15 December 2016 - 22:42
News ID: 425088
فونت
آیت الله عبدالامیر قبلان :
شیعہ علماء سپریم کونسل لبنان کے نائب سربراہ نے صیہونی حکومت کو شر مطلق کے عنوان سے یاد کیا ہے ۔
آیت الله عبدالامیر قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء سپریم کونسل لبنان کے نائب سربراہ آیت الله عبدالامیر قبلان نے مسلمان - عیسائی قومی کمیشن کے بعض ممبروں سے ایک ملاقات میں گفت و گو کرتے ہوئے تکفیریوں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔

انہوں نے کہا : سامراجی طاقت نے تکفیری دہشت گردوں کو پیدا کرنے میں اہم کرداد ادا کیا ہے تا کہ اسلام کے چہرے کو خراب کرنے اور اسلامی معاشرے کو جنگ میں دھکیلنے کے ان کے مقصد کو پورا کر سکے ۔

لبنان کے مشہور و معروف عالم دین نے وضاحت کی : دہشت گردی شیطانی آفت ہے کہ جس کا اسلام سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، قتل و ظلم و دشمنی کا شمار دشمنانہ اقدام میں ہوتا ہے کہ تمام ادیان خاص کر اسلام نے اس کی مخالفت کی ہے ۔

آیت الله قبلان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلام دوسروں کا احترام اور اس کے ساتھ تعاون کرنے اور اسی طرح تشدد و تو ہین سے مقابلہ کرنے کی تاکید کرتا ہے ۔

شیعہ علماء سپریم کونسل لبنان کے نائب سربراہ نے صیہونی حکومت کو شر مطلق کے عنوان سے یاد کرتے ہوئے بیان کیا : عربی اسلامی قوموں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایک آزاد ریاست کے قیام جس کا دار الحکومت قدس شریف ہو اور پناہ گزینوں کو اپنے گھر و علاقے میں واپس آنے میں تعاون کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۶۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬