رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں مسجد امام صادق(ع) میں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا جس کے بعد بحرینی عوام نے شدید احتجاج اور مظاہرہ کیا ۔
بحرینیوں نے آل خلیفہ حکومت کے اس اسلام منافی اقدام اقدام کی شدید مذمت کی اور احتجاج کے طور پر مسجد کے باہر فرادی نماز ادا کی ۔
واضح رہے کہ بحرین کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے بعد سے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کا علاقہ ان سے اظہار یکجہتی کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ایسی حالت میں کہ الدراز علاقے کا آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محاصرہ کر رکھا ہے، بحرین کے عوام ہر ہفتے جمعے کے دن اس علاقے میں اجتماع کر کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم سے یکجہتی اور ھمدردی کا اعلان کرتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے جون کے مہینے میں شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی تھی جس کے بعد بحرین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا نیا دور شروع ہو گیا ۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں سیاسی اصلاحات اور جمہوری حکومت کے قیام کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰