رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، شامی شہر کے باشندوں نے قلعہ حلب کی جانب مارچ کر کے دہشت گردوں کے قبضے سے حلب کی آزادی کا جشن منایا اور فوج کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلب کے مشرقی علاقوں میں لڑائیوں کے مکمل خاتمے کے ساتھ ہی شہر میں معمول کی زندگی بحال ہو جائے گی-
ریلی میں شریک حلب کے باشندے نعرے لگا رہے تھے کہ ہم شامی فوج کے ساتھ ہیں اور حلب میں ہونے والی تباہی کے اثرات کو جلد سے جلد ختم کر کے شہر کی تعمیر نو میں مدد کی جائے- دوسری جانب دہشت گردوں نے جمعے کو مشرقی علاقوں سے نکلتے وقت اپنی شکست کا اعتراف کر لیا اور ساتھ ہی اپنے کمانڈروں، سرغنوں اور عرب حکومتوں کو غدار قرار دیا-
خبروں کے مطابق اس وقت دہشت گـرد عناصر مشرقی حلب سے نکل کر شمال مغربی صوبے ادلب کی جانب جا رہے ہیں-
دوسری جانب شام کی کرد ملیشیا کے جوانوں نے اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رقہ کے مضافات میں مزید کئی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور اب وہ رقہ سے صرف پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں- شامی کرد ملیشیا نے ان کارروائیوں میں بہت سے دہشت گـردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰