17 December 2016 - 19:54
News ID: 425126
فونت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں قطری شہزادوں کو شکار کے لئے زمین الاٹ کئے جانے کے خلاف مقامی باشندوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
پاکستان میں  مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ سے موصولہ خبروں کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی غرض سے زمین الاٹ کئے جانے کے خلاف کسانوں اور قبائلی افراد نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا ہے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ عرب شہزادوں کو شکار کے لئے ایک پوری تحصیل الاٹ کرنے پر ڈسٹرکٹ چیئرمین کی سربراہی میں کسانوں نے گنداواہ اور کوشوران روڈ بند کر دی اور دھرنا دیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل رہا-

مظاہرین نے ثانی شوران تحصیل کو شکار کے لئے قطری شہزادوں کو الاٹ کرنے پر حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے-

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار خان رند نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غاصبوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فصلوں کو قطری بادشاہوں کے لئے تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے-

چند روز قبل اسی طرح کا مظاہرہ صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں بھی ہو چکا ہے جہاں مظاہرین نے قطری شہزادوں کے کیمپ تک مارچ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬