رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی نے امام بارگاہ باب علیؑ پر تکفیری دہشتگردوں کے ناکام خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مومت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت پورے پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کی طرح تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتی تو آج پاکستان میں اس قسم کی صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ
تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے۔
کل حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ 12 میں واقع امانی شاہ قبرستان کے قریب رینجرز اہل کاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو ہلاک کر کے امامبارگاہ پر خودکش حملے کو ناکام بنا دیا اس کارروائی دوسرا حملہ آور فرار ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
امام بارگاہ باب علیؑ میں چھ ماہ قبل ہی نماز جمعہ کا اجتماع شروع کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰