17 December 2016 - 20:00
News ID: 425128
فونت
پاکستان سپریم کورٹ:
پاکستان سپریم کورٹ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں اسلام آباد حکومت کو ناکام قرار دیا ہے-
پاکستان پولیس

 

رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان سپریم کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے گزشتہ اگست میں ، کوئٹہ میں انجام پانے والے طالبان کے ایک بڑے حملے کے بارے میں رپورٹ جمعے کو جاری کردی ۔ پاکستان سپریم کورٹ کے کمیشن نے کوئٹہ میں سیکورٹی نقائص کا ذمہ دار وزارت داخلہ اورمحکمہ انسداد دہشت گردی کو قرار دیا ہے جس کے باعث طالبان حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

پاکستان سپریم کورٹ کے کمیشن نے چھیالیس صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں جو پینتالیس سرکاری عہدیداروں کے بیانات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ، اعلان کیا ہے کہ حکومت، انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ یاد رہے کہ آٹھ اگست کو کوئٹہ کے ایک بڑے اسپتال میں بم کے دھماکے میں ستر افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ بم کا یہ دھماکہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہوا تھا ۔

اس دھماکے میں ستر افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی تقریبا ایک سو بیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ اس وقت ہوا تھا کہ جب کوئٹہ کے ایک نامور وکیل بلال انور کاسی کا جنازہ تحویل میں لینے کے لئے وکیلوں کی ایک بڑی تعداد اسپتال میں موجود تھی ۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور معروف وکیل بلال انور کاسی کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مارے کے قتل کردیا تھا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬