17 December 2016 - 20:11
News ID: 425131
فونت
میر واعظ عمر فاروق:
کل جماعتی حریت کانفرنس(م) کے چیئرمین نے پیغمبر انسانیت حضرت رسول رحمت (ص) کی ولادت با سعادت کی مناسبت پر تاجدارِ انبیاء رسول اللہ (ص) کی ولادت اور بعثت کو انسانیت کی بہار سے تعبیر کیا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق میلاد النبی (ص) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی تعلیمات اور ہدایات بلا امتیاز تمام نوع انسانی کیلئے فلاح و بہبود کا سرچشمہ ہے، انہوں کہا کہ نبی اکرم (ص) کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہوکر ہی مسائل سے نجات اور چھٹکارا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری عالم انسانیت کے ساتھ ساتھ ملت کشمیر جن گوناگوں سیاسی، سماجی اور معاشرتی مسائل کے گرداب میں گھری ہے اور امت مسلمہ بالخصوص غیروں کے عتاب کا نشانہ بنی ہوئی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ یہ امت پیغمبر اسلام (ص) کی عظیم تعلیمات سے عملاً دوری اختیار کئے ہوئے ہے.

 میرواعظ عمر فاروق نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم رسول رحمت (ص) کی انسان ساز تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں رہنما بناکر اپنے جملہ مسائل کا حل تلاش کریں۔

دوسری جانب آج جمعۃ المبارک کو کشمیر کی مرکزی جامع مسجد سرینگر میں عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق، سید علی شاہ گیلانی، سرکردہ عالم دین مولانا محمد عباس انصاری اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کے علاوہ کئی مقتدر علماء کرام اور دانشور حضرات خطاب کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬