پاکستان کے وزیر امور مذہبی
پاکستان کے وزیر برائے امور مذہبی : امن و امان كی صورت حال كو بہتری بنانے كے لئے اپنی ذمہ داری پوری كریں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے امور مذہبی نے ارنا کے نمائندہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں خطے کے مخدوش صورت حال کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی دنیا، اتحاد کی ضرورت کی کمی کو بہت اچھی طرح محسوس کررہی ہے۔
انہوں نے كہا كہ عالم اسلام میں سب كا فرض بنتا ہے كہ امن و امان كی صورت حال كو بہتری بنانے كے لئے اپنی ذمہ داری پوری كریں۔
پاكستانی وزیر نے كہا اسلامی جمہوریہ ایران ، مصر سعودی عرب اور تركی كو آپس میں اختلاف ختم كركے خطے میں امن و امان كی واپسی كے لئے اپنا كردار ادا كرنا چاہئے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران كی طرف سے وحدت علماء كانفرنس كے انعقاد كو سراہا اور كہا كہ اس طرح كے كوششیں بہت مفید ثابت ہوںگیں كیوں كہ اس سے مختلف اسلامی فرقوم میں غلط فہمیاں اور اختلافات دور ہوجائیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے