19 December 2016 - 17:25
News ID: 425157
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تکفیری گروہوں کے مقابل لبنان کی مزاحمتی تحریکوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا: لبنان ثبات کی جانب اور اسرائیل نابودی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے جمعیت علمائے اسلامی لبنان کے صدر شیخ حسان عبدالله اور ان کے ہمراہ موجود وفد سے ملاقات میں اتحاد اسلامی کی ترویج میں لبنان کے سنی و شیعہ علمائے کرام کی فعالیتوں کو سراہا اور کہا: الحمد للہ علمائے الازھر عصر حاضر سے بالاتر سوچتے اور سمجھتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم لبنان ، عراق اور شام میں متعدد پیروزیوں کے شاھد ہیں کہا: یہ تمام پیروزیاں اتحاد اسلامی کے مرھون منت ہیں ، اگر شیعہ و سنی متحد ہونے کے بجائے ایک دوسرے سے جنگ و جدال کریں گے تو انہیں ھرگز پیروزی نصیب نہ ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا: الحمد للہ لبنان مختلف میدانوں میں کامیابی کی طرف گامزن ہے اور غاصب اسرائیل کمزوری و نابودی کی جانب بڑھ رہا ہے ، شام و عراق کی کامیابیاں بھی اتحاد کی وجہ سے نصیب ہوئی ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کا ایک بار کا تجربہ اس کے مستقبل کے لئے کافی ہے کہا: آج تکفیری افکار مسلمانوں اور دنیا والوں کے لئے نہایت خطرناک ہیں ، ان خطرناک افکار کا مقابلہ ان کی بنیادوں اور جڑوں کے خشک کرنے کے بغیر ناممکن ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: آپ کی سوچیں بہت اچھی اور انسانوں کو مستقبل کی بہ نسبت امیدوار کرتی ہیں ، ہمیں اتحاد اسلامی کی دستیابی میں مختلف راہوں کو اپنانا چاہئے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: میں نے فرانس کے رپورٹر اور میڈیا اھل کاروں سے ملاقات میں ان سے یہ بات پوچھی کہ آپ نے ایران کے سلسلے میں ٹی وی پر جو دیکھا اور سنا تھا کیا ایران کو ویسا ہی پایا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ نہیں ہم نے جو دیکھا اور سنا تھا ایران اس سے کہیں مختلف اور بہتر ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخری حصے میں کہا کہ ہم اتحاد و ھمدلی کے حوالے سے ھر فعالیت کا استقبال کرتے ہیں اور غاصب صھیونیت پر پیروزی کی امید کا اظھار کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬