19 December 2016 - 18:03
News ID: 425163
فونت
سعودی عرب نے امریکہ کی جانب سے اسحلے کی فراہمی پر پابندی کی تردید کی ہے۔
عادل الجبیر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ جنگ یمن کی وجہ سے امریکہ نے سعودی عرب کو اسحلے کی فراہمی محدود کر دی ہے۔

اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے اسمارٹ بم فراہم کیے جانے کے منتظر ہیں۔

گزشتہ ہفتے میڈیا پر آنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے جنگ یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی فوج کی حمایت ختم اور گائیڈڈ قسم کے ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عادل الجبیر نے ان خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو حکومت امریکہ کی جانب سے ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کے بارے میں رپورٹوں کو کم اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کو اسحلے کی فروخت کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی سخت کوشش کر رہے ہیں۔
 

قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو اسحلے کی فروخت کا سلسلہ فوری طور پر بند کر دے بصورت دیگر یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں وہ بھی برابر کا شریک ہو گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬