یمن کے فوجیوں اور اس ملک کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے حامی افراد کے درمیان تعز کے نواح میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم بائیس افراد مارے گئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ یہ جھڑپیں پیر کی رات تعز کے شمال میں ہوئیں جن میں تحریک انصاراللہ کے چودہ جوان جاں بحق جبکہ منصور ہادی کے حامی آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
اس علاقے کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات کی جھڑپوں کے بعد منگل کی صبح سے تعز میں نسبتا سکون ہے۔ ایسی ہی ایک اور جھڑپ، بحیرہ احمر کے ساحلی شہر میدی میں ہوئی جس میں منصور ہادی کے حامی دو افراد مارے گئے۔
دوسری جانب یمن کے جنوبی صوبے عدن کے دارسعد فوجی اڈے کے اطراف اور بدر فوجی اڈے میں ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ابھی تک اس دھماکے کی وجوہات اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے