20 December 2016 - 18:42
News ID: 425181
فونت
روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ترکی میں سفیر پر حملے کا بدلہ لیں گے اور قاتلوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
 آندرے کارلوف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ترکی میں سفیر پر حملے کا بدلہ لیں گے اور قاتلوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

ترک دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر آندرے کارلوف کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت پر روسی صدر ولادی میر پوتن نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندرے کارلوف کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالیں گے اور انکی ہلاکت کا بدلہ لیکر رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفیر پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تاہم قاتلوں کو کسی صورت معاف نہٰیں کیا جاسکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬