21 December 2016 - 22:02
News ID: 425207
فونت
چوہدری نثار کا دعوی؛
پاکستان کے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے حکومت افغانستان پر، دونوں ملکوں کے تاریخی اور مذہبی رشتوں کا پاس و لحاظ رکھنے پر زور دیا ہے۔
چوہدری نثار علی خان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کے مطابق خیبرایجنسی میں طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ افغان حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دونوں ملکوں کے عوام کے تاریخی اور مذہبی رشتوں کا پاس رکھیں اور دوسروں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ افغانستان میں ہونے میں ہونے والی کسی بھی تخریبی کارروائی کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔

چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ ہم ، افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن اور افغانستان کا دوست ہمارا دوست کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، لیکن وہاں ہر کارروائی کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دہشت گرد، افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئے لیکن ہم کابل سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس کا پروپیگنڈہ نہیں کرتے  - آپریشن ضرب عضب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا گراف ااوپر جارہا ہے، لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں دہشت گردی کا گراف نیچے جارہا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬