22 December 2016 - 18:37
News ID: 425230
فونت
اقوام متحدہ نے جنگ یمن میں سعودی عرب کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے۔
کلسٹر بموں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ یہ ادارہ یمن میں سعودی عرب کے ہاتھوں کلسٹر بموں کے استعمال کے بارے میں مزید تحقیقات کرے گا، کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی سالانہ رپورٹ میں درج کئے جانے کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے۔

در ایں اثنا سعودی عرب نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کلسٹر بم محدود صورت میں اور صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کئے گئے ہیں، کہا کہ یمن میں برطانوی ساخت کے کلسٹر بموں کا استعمال روک دیا جائے گا۔

حال ہی میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی فروخت جاری رہنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی متعدد بار یمن میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کئے جانے کے سبب سعودی عرب کی مذمت کی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬