23 December 2016 - 23:24
News ID: 425242
فونت
علمائے بحرین نے لبنان کے سنی عالم دین اور تحریک امت لبنان کے جنرل سکریٹری کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
شیخ عبد الناصر الجبری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے بحرین نے اپنے صادر کردہ پیغام میں تحریک امت لبنان کے جنرل سکریٹری اور لبنان کے برجستہ سنی عالم دین شیخ عبد الناصر الجبری کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔

اس پیغام میں آیا ہے : شیخ عبد الناصر الجبری کہ جو اتحاد اور تقریب بین مذاهب اسلامی کی عظیم نشانی تھے ہم ان کے انتقال پر ملت اسلامیہ خصوصا علمائے اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

علمائے بحرین نے مزید کہا: ہم اس عظیم سانحہ پر ان کے گھرانے، پسماندگان اور احباب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے ان کے لئے رحمت واسعہ کے طلب گار ہیں ۔

انہوں نے کہا: شیخ الجبری نے دین اسلام، کلمہ توحید اور اتحاد اسلامی کے سلسلے میں عظیم مخلصانہ خدمتیں انجام دی ہیں اور ھمیشہ مظلومین جھان خصوصا ستم دیدہ بحرینوں کی بہت مدد کی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬