24 December 2016 - 14:50
News ID: 425262
فونت
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے عوام کے خلاف اپنے تشدد پسندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
نبیل رجب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی حکام نے جمعے کے روز کہا ہے کہ انسانی حقوق مرکز بحرین کے سربراہ نبیل رجب کو فرانس کے اخبار لومونڈ میں ایک مضمون لکھنے کی بنا پر پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔آل خلیفہ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ نبیل رجب نے اخبار لومونڈ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں خیلج فارس کے عرب ملکوں کی شاہی حکومتوں پر انتہاپسندی کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے اور لوگوں کو ان کی مخالفت پر اکسایا ہے۔

نبیل رجب نے ، جو اس وقت آل خلیفہ حکومت کی جیل میں ہیں، فرانس کے لومونڈ اخبار میں ان کی طرف منسوب کی گئی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اس اخبار کو کوئی مضمون نہیں بھیجا ہے۔ بحرین کے اس سرگرم سیاسی کارکن کو خراب جسمانی حالت کی وجہ سے بحرینی حکام کی جانب سے معافی مل گئی تھی اور انھیں قید سے آزاد کر دیا گیا تھا لیکن جون کے اوائل میں انھیں آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے بےبنیاد الزامات کے تحت ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬