27 December 2016 - 08:30
News ID: 425314
فونت
حجت الاسلام آغا علی رضوی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ نے کہا : ملک کے حکمرانوں نے اپنے اقدار کی خاطر عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ملکی مفادات کو پس پشت ڈالا ۔
حجت الاسلام آغا علی رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ حجت الاسلام آغا علی رضوی نے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تمام مکاتب فکر نے ملکر مملکت خدادا د پاکستان کو معرض وجود میں لایا تاکہ تمام مکاتب فکر اپنی تعلیمات کی مطابق زندگی گزار سکیں، ایک خوشحال ، ترقی یافتہ معاشرہ وجود میں آسکے اور اسلام کا قلعہ بن سکے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : لیکن حصول پاکستان کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ہے۔ اقبال و جناح کے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے مزید قربانیاں درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے کے لیے جتنی قربانیاں دی گئی تھی آج پاکستان کو بچانے کے لیے اس سے کہیں زیادہ قربانی دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور داخلہ پالیسی کو اقبال وجناح کے نظریات میں ترتیب دینے کی بجائے مفادات کو مد نظر رکھ کر ترتیب دینا روح قائد اور پاکستان سے خیانت ہے۔

پاکستان کو درپیش مشکلات کی وجہ دراصل بڑی طاقتوں کی کاسہ لیسی اور انکے مفادات کا تحفظ ہے۔ ملک کے حکمرانوں نے اپنے اقدار کی خاطر عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ملکی مفادات کو پس پشت ڈالا ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور اسلامی کی تعلیمات ہونا چاہیے۔

اس موقع پر آغا علی رضوی نے عیسائی برادری کو حضرت عیسیٰ روح اللہ کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مبارکبادی پیش کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬