28 December 2016 - 15:22
News ID: 425336
فونت
فلپائن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور فلپائن کے تعلقات کو فروغ دینے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔
ایران و فلپائین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر «محمد تنهایی» نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے فلپائن کو مشرق بعید میں ایران کا پارٹنر قرار دیا اور یہ امید ظاہر کی کہ رودریگو دوترتے کے چھے سالہ دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ فروغ پائیں گے۔

محمد تنهایی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلپائن کی بعض کمپنیوں نے ایران میں بلاواسطہ سرمایہ کاری کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے راستہ ہموار ہے۔

منیلا میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا کہ حالیہ چند سالوں کے دوران فلپائن کی اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد رہی ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تاجروں کے لیے سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارت کے لیے اچھے موقع پیدا کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلپائن کو تیل اور گیس کی فراہمی کے لیے معتبر اور مستحکم ذرائع کی ضرورت ہے اور اس موضوع کو دونوں ممالک کے طویل المیعاد اور اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

فلپائن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اور فلپائن کے درمیان مضبوط اور گہرے تجارتی تعلقات سے دونوں ممالک کے مفادات محفوظ رہیں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬