28 December 2016 - 16:10
News ID: 425342
فونت
لیاقت بلوچ نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر سلیم صافی نے اپنے کالم "جرگہ" میں لکھا ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاون کیلئے عمران خان نے دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں میرے ساتھ فون پر ۲ مرتبہ رابطہ کیا۔
لیاقت بلوچ



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے روزنامہ جنگ میں شائع ہونیوالے سلیم صافی کے کالم میں ان کے حوالے سے ذکر کئے گئے واقعہ کو مفروضہ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر  سلیم صافی صاحب نے اپنے کالم "جرگہ" میں لکھا ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاون کیلئے عمران خان نے دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں میرے ساتھ فون پر 2 مرتبہ رابطہ کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ میں بلاخوف اس کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔ یہ کسی غلط فہمی کی بنیاد پر لکھا گیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ سلیم صافی کی جانب سے غلط بات کوٹ کرنے پر جماعت اسلامی یا آپ کی طرف سے سلیم صافی سے کوئی وضاحت طلب کی گئی تو لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سلیم صافی کے دفتر میں ان سے رابطہ کی کوشش کی ہے لیکن بات نہیں ہو سکی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ میں اب واضح تردید کر رہا ہوں کہ میرا عمران خان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬