28 December 2016 - 16:15
News ID: 425344
فونت
سبطین سبزواری:
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ چہلم میں پنجاب بھر سے ضلعی عہدیدار، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صوبائی صدور اور قریبی اضلاع کے کارکن شریک ہوں گے۔
سید وزارت حسین نقوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بزرگ رہنما سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ مرحوم کا قصر زینب بھکر میں منعقد ہونیوالا چہلم کا اجتماع یکم جنوری کو صوبائی قومی کنونشن کا منظر پیش کرے گا۔ جس میں پنجاب بھر سے ضلعی عہدیدار، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صوبائی صدور اور قریبی اضلاع کے کارکن شریک ہوں گے۔ اجتماع کی بھر پور تیاری کی جا رہی ہے۔

شیعہ علما کونسل لاہور ڈویژن کے صدر شہباز نقوی اور سیکرٹری جنرل سید بابر عباس نقوی سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ وزارت نقوی علامہ سید ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھی اور تشیع کے محسن تھے۔ ان کے چہلم کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

خصوصی خطاب میں علامہ ساجد نقوی ملکی سیاسی اور عالمی صورتحال پر قومی موقف پیش کریں گے اور کارکنوں کو نیا تنظیمی لائحہ عمل بھی دیں گے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬