29 December 2016 - 09:41
News ID: 425354
فونت
حجت الاسلام سید مبارک علی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : : آج شیعہ سنی اتحاد کے عملی ثمرات فلوجہ ، تکریت ، حلب کی فتح سے ظاہر ہورہے ہیں ۔
حجت الاسلام سید مبارک علی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی نے شکر گڑھ نارووال میں جشن میلاد صادقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ طاہرین اور رسول خدا کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : رسول خدا کی سیرت باہمی اتفاق بھائی چارہ اور جہد مسلسل سے عبارت ہے، اس دور میں شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے امام خمینی نے بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے نام سے منانے کا اعلان کر کے دشمنان اسلام کے عزائم کو خاک نیں ملادیا ہے ۔

انہوں نے کہا : آج شیعہ سنی اتحاد کے عملی ثمرات فلوجہ ، تکریت ، حلب کی فتح سے ظاہر ہورہے ہیں، پاکستان میں شیعہ سنی رواداری قابل فخر ہے۔

حجت الاسلام سید مبارک علی نے کہا : مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کے فروغ کے لیئے عملی اقدامات کرتی رہے گی، جشن صادقین میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی ،مقامی عمائدین ،چوہدری ضیغم نواز،غلام عباس ،راجہ قمرعون،بابوشاہ،سیدمروت شاہ گردیزی نے شرکت کی علاوہ ازیں مقامی عمائدین سے تنظیمی امور پر میٹنگ بھی کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬