29 December 2016 - 22:53
News ID: 425372
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ جو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رہ کر وقت گزار رہے ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :

حکمران اقتدار بچانے کی فکر میں مصروف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اقتدار کی کھینچاتانی نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو عوامی مشکلات اور مسائل سے غافل کر رکھا ہے۔

حکمران اقتدار بچانے کی فکر میں مصروف جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے کہ الیکشن سے قبل ہی انہیں کسی طرح اقتدار حاصل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ اصل حکمرانی عوام کے دلوں پر راج کرنا ہے۔ باربار آزمائے ہوئے سیاست دانوں سے عوام مایوس اور بد دل ہو چکی ہے۔ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ جو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رہ کر وقت گزار رہے ہیں۔

قومی ترقی کی کوئی پالیسی ایسی نہیں ہے جسے پوری قوم کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاسکے۔قوموں کی ترقی میں معیاری تعلیم کو کلیدی حیثیت حاصل ہے لیکن ہمارے ہاں تعلیمی ادارے حکومتی عدم توجہی کا شکار ہیں۔پرائمری اور مڈل سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی قابلیت اور ماحول کسی اعتبار سے بھی حوصلہ افزا قرار نہیں دیا جا سکتا۔اسی طرح صحت، توانائی اور دیگر شعبوں میں ترقی فقظ اخباری دعووں تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا جس ملک میں دودھ کے نام پر کیمیکل ملا محلول فروخت کرنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو از خود نوٹس لینا پڑا وہاں حکومتی اداروں کی کارکردگی کے لیے سوائے شرمناک کے اور کوئی لفظ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو اثاثوں میں اضافے اور لوٹ مار کے کسی سے کوئی غرض نہیں۔ عوامی مسائل اور مشکلات سے یہ بے غرضی ان نا اہل حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬