30 December 2016 - 09:15
News ID: 425374
فونت
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی :
شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر نے کہا : آج وہ گروہ قوتیں جو دوسرے ممالک میں خود ساختہ مظالم پر ڈھول پیٹ رہی ہیں، ان کو فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہتا نظر نہیں آتا ۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کرنا کھلی دہشت گردی ہے، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات سلامتی کونسل کے ادارے کی توہین ہے۔

انہوں نے بیان کیا : بیت المقدس مسلمانوں کا مرکز ہے جو انبیاء اور اولیاء کی سر زمین ہے، لیکن نصف صدی سے زیادہ اسرائیل کے غصبانہ تسلط نے فلسطینی عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ ظلم اور تشدد کا بھی نشانہ بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا : اس اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ مرد، خواتیں اور بچے اسرائیل کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں، آج پوری دنیا میں مسلمان اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف متحد اور متفق ہیں، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے، سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کرکے یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان کرنا مسلمان حکمرانوں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر نے کہا : آج وہ گروہ قوتیں جو دوسرے ممالک میں خود ساختہ مظالم پر ڈھول پیٹ رہی ہیں، ان کو فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہتا نظر نہیں آتا اور یہودیوں بستیوں کی تعمیرات پر ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے بیان کیا : ہم اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی ناجائز تعمیرات کو روکنے کے لئے اسرائیل پر زور ڈالتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل در آمد کرائے۔

حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے تاکید کی : مسلمان حکمرانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی اسرائیل پر زور ڈالیں، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے 30 دسمبر بروز جمعہ پورے سندھ میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬