30 December 2016 - 13:45
News ID: 425377
فونت
ماسکو نے واشنگٹن کی طرف سے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ وہ پینتیس امریکی سفارت کاروں کو روس سے باہر نکال رہا ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واشنگٹن کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ روس پینتیس امریکی سفارت کاروں کو اپنے یہاں سے نکالنا چاہتا ہے اور ماسکو میں روسی سفارت کاروں پر ایک بنگلے اور ایک ڈپو کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پینتیس امریکی سفارت کاروں کو نکالنے کی تجویز صدر پوتن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس امریکی پابندیوں کا ہر حال میں جواب دے گا اور امریکا کے صدارتی انتخابات میں ماسکو کی مداخلت کے بارے میں امریکی حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ اقدام ایسے حالات میں میں کئے جا رہے ہیں کہ امریکا کے صدر باراک اوبامہ نے روس کے خلاف تنبیہی اقدام امریکا کے صدرات کے انتخابات میں روس کی مداخلت جانا ہے جس کے بنا پر یہ فیصلہ لیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے روس کے ۳۵ سفارت کاروں کو واشنگٹن اور سن فرانسیسکو سے باہر نکال دیا ہے اور ان لوگوں کو ۷۲ گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ امریکا سے چلے جائیں ۔

واشنگٹن نے اسی طرح مریلینڈ اور نیویورک میں روس کے دو بلڈینگ کو جو کہ اطلاعاتی کام کے لئے استفادہ کیا جاتا تھا بند کر دی ہے ۔

واشنگٹن نے اسی طرح روس کے کئی ادارے اور شخصیتوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

روسی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر باراک اوباما نے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ساتھ ہی امریکی حکومت نے واشنگٹن اور سان فرانسسکو میں متعین پینتیس روسی سفارت کاروں کو آئندہ بہتر گھنٹے میں ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکا نے کہا ہے کہ روس کے خلاف یہ کارروائیاں امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے جواب میں کی گئی ہیں۔

دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے پریس شعبے کے مشیرنے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے پاس صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو وہ اسے عوام کے سامنے لائے۔

امریکا کے سیکورٹی حکام نے روس کے خفیہ ایجنسی کو امریکا کے انتخابات کے درمیان خلل پیدا کرنے کے لئے سرور کو ہیک کرنے لا الزام لگایا ہے اور مسکو امریکا کے اس الزام کو رد کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۵۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬