30 December 2016 - 16:18
News ID: 425378
فونت
داعش دہشت گرد گروہ نے شام کے شہر حلب کے لئے استعمال ہونے والی پانی کی سپلائن لائن فرات کی طرف سے منقطع کر دی ہے۔
 داعش نے پانی منقطع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے جمعہ کی صبح ۶ بجے سے شہر حلب کا پانی منقطع کر دیا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے فرات سے شہر حلب کے لئے پانی کی سپلائی کا سلسلہ بند ہے اور حلب کی مقامی انتظامیہ و پانی سپلائی ادارہ نے ہلال احمر کے تعاون سے اس شہر کے لئے پانی کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شہر حلب کے لئے پانی کی سپلائی کو داعش دہشت گرد گروہ نے ایسی حالت میں منقطع کیا ہے کہ جب اس شہر سے دہشت گردوں کے انخلا سے قبل ہی حلب میں دہشت گردوں کے تخریبی اقدامات کے نتیجے میں عام شہریوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔

دہشت گردوں نے دمشق کے مغرب میں وادی بردی کے علاقے میں بھی آٹھ روز سے پینے کے پانی کی سپلائی کو منقطع کر دیا ہے اور اس علاقے میں اس وقت دمشق سے ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ داعش دہشت گردوں نے اپنی ظالمانہ اقدام میں جتنی بھی ممکن ہو سکے تمام غیر اسلامی و غیر انسانی کارنامہ کو انجام دیا ہے اور آل یزید ہونے کا اعلان کرتے ہوئے حلب اور دوسرے علاقے کا پانی سپلائی بھی منقطع کر دیا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق شام کے بعض علاقے کے پانی سپلائی میں زہریلا مواد بھی ملا دیا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬