31 December 2016 - 14:02
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425394
فونت
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جنوب مغربی صوبے تعز کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد غاصب فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
یمنی و رضاکار فوج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعزکے  جبل الہان اور الضباب علاقوں میں حملہ کرکے سعودی عرب کے کم سے کم گیارہ اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر زخمی کردیا -

یمنی فوج کے توپخانوں نے بھی الحریقیہ گاؤں میں غاصب فوجیوں کے اڈوں پر حملہ کرکے انہیں خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچایا -

اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے الصلو اور الوکیل علاقوں میں بھی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں- یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح الحریقیہ گاؤں کے جنوب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد کو ہلاک کردیا-/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬