31 December 2016 - 14:11
News ID: 425398
فونت
امریکا کے یہودیوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر اجتماع کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یھودیوں مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، مریکا کے یہودیوں کی ایک بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے باہر اجتماع کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ذریعے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر پر فوری طور پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا- ان امریکی یہودیوں کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی سرزمینیں فوری طور پر فلسطینیوں کو واپس لوٹائی جائیں-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گذشتہ جمعے کو اس قرارداد کی منطوری د ی تھی جس میں فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو روک دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا- اس قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے چودہ ارکان نے ووٹ دئے جبکہ امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا-

اس قرارداد میں صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں منجملہ مشرقی بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر بند کر دے- صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر صیہونی بستیاں تعمیر کر کے فلسطین میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنا اور فلسطینی علاقوں کو صیہونی رنگ دینا چاہتی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬