31 December 2016 - 14:27
News ID: 425401
فونت
حسینیہ جماران تہران میں مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حضرت آيت اللہ العظمى‏ موسوى اردبيلى کی مجلس چلہم/ جماران

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  حسینیہ جماران تہران میں سر زمین ایران کے مشھور و  معروف شیعہ مرجع تقلید اور ایران کے سابق چيف جسٹس مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ موسوی اردبیلی دل کی بیماری کے سبب ۲۳ نومبر بدھ کی صبح کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

آیۃ اللہ موسوی اردبیلی انیس سو پچیس میں شمال مغربی ایران کے صوبے اردبیل میں پیدا ہوئے تھے۔

آیۃ اللہ موسوی اردبیلی انیس سو اکیاسی سے انیس سو نواسی تک اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز تھے ۔

آیت اللہ موسوی اردبیلی کو حضرت امام خمینی نے اپنے ایک حکم میں آیت اللہ شہید بہشتی کی شہادت کے بعد ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ انھیں انقلاب اسلامی کا اہم رکن تصور کیا جاتا تھا۔

حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کا مختصر زندگی نامہ

آپ کی ولادت

حضرت آيت اللہ العظمى‏ موسوى اردبيلى ۱۳ رجب 1344 ھ ق اميرالمؤمنين‏ علی ابن ابی طالب عليهما السلام کی ولادت کے روز ایران کے شھر اردبیل میں پیدا ہوئے اور آپ کا عالم دین گھرانے سے تعلق تھا ۔

آپ کے والد گرامی مرحوم سيد عبدالرحيم اور آپ کی والدہ گرامی نیک طینت خاتون مرحومہ سيده خديجہ تھیں ، آپ کی آٹھ بہنیں اور خود اکلوتے بیٹے تھے ، آپ کی والدہ گرامی اپ کے بچپنے ہی میں بیماری کے سبب انتقال کر گئیں تو آپ کی بہنوں نے کی آپ کی پرورش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬