بین المذاہب امن کمیٹی نے چنیوٹ پاکستان میں سیمینار کا انعقاد کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین المذہب امن کمیٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام ادارہ ضیاء الاسلام للبنات موضع کالو وال میں سیمینار منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے چیئرمین پیر ابراہیم سیالوی، حاجی عبد الغفور زاہد، حاجی شوکت علی آزاد، پیر زادہ اقبال حسین، پیر سیف اللہ چشتی، قاری جاوید اختر، مہر اکرام، حافظ کفایت اللہ نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علما ئے کرام اپنی تقریروں میں بھائی چارے اور رواداری کا درس دیں، انتہا پسندی کا خاتمہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کالعدم تنظیموں پر کڑی نگاہ رکھے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، ان کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے