31 December 2016 - 15:00
News ID: 425408
فونت
حجت الاسلام اقبال حسین بہشتی:
ایبٹ آباد میں نمار جمعے کے خطبے کے دوران ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اپنی مدد آپ کے تحت اپنے فرائض کو پہچانتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن انجام دے۔
حجت الاسلام اقبال حسین بہشتی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقبال حسین بہشتی نے مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد میں نماز جمعہ کی امامت کی۔

نماز سے قبل جمعہ کے خطبات میں ملک و ملت کو درپیش چیلنجز کے سامنے حکومت کی غفلت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہی ہے۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اپنی مدد آپ کے تحت اپنے فرائض کو پہچانتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن انجام دے۔

انہوں نے ہزارہ میں اہل تشیع کے تعلیمی، معاشی و سیاسی مسائل اور ان کے حل پہ توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ ہر قوم کی ترقی تعلیم سے مربوط ہے۔

لہذا اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے نماز جمعہ کے بعد لوگوں سے وہاں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ڈی آئی خان میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬