01 January 2017 - 12:05
News ID: 425418
فونت
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے:
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں حالات کو پیچیدہ اور روس و ترکی کی مجوزہ جنگ بندی کو بےاعتبار نہ کریں۔
ویٹالی چورکین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں حالات کو پیچیدہ اور روس و ترکی کی مجوزہ جنگ بندی کو بےاعتبار نہ کریں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ویٹالی چورکین نے یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد دیا ہے کہ جس میں ایک قرارداد منظور کر کے شام میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم اقدام ہے۔ آج منظور ہونے والی قرارداد میں شام میں دشمنی کے خاتمے کا نظام قائم کرنے کی غرض سے تعاون کی ضرورت اور آستانہ مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔

یہ مذاکرات روس ترکی اور ایران کی ثالثی سے منعقد ہوں گے۔اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویٹالی چورکین نے سلامتی کونسل کے دیگر رکن ملکوں سے مدد کی درخواست کی تاکہ شام میں امن کے عمل کو کہ جو بہت ہی پیچیدہ اور دشوار ہے، حتمی شکل دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگر آپ مدد نہیں کر سکتے، اگر آپ مدد کرنا نہیں چاہتے تو حالات کو تو مزید پیچیدہ نہ کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬