01 January 2017 - 14:20
News ID: 425419
فونت
اسلامی تحریک پاکستان کے سینیر نائب صدر کے چہلم کا آغاز قصر زینب بھکر میں قرآن خوانی سے ہوا۔
سید وزارت حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سینیر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کے چہلم کا آغاز قصر زینب بھکر میں قرآن خوانی سے ہوا۔

چہلم میں حجت الاسلام ساجد علی نقوی، حجت الاسلام عارف واحدی، صوبائی صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری، مرکزی نائب صدر حجت الاسلام مظہر عباس علوی، مجمع اہلبیت پاکستان کے سیکرٹری حجت الاسلام شبیر حسن میثمی، وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام محمد افضل حیدری، وفاق علما شیعہ پاکستان حجت الاسلام رضی جعفر نقوی، محمد شفیع پتافی، سکندر رضا نقوی، حسن عباس مرکزی صدر جے ایس او اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

قریبی اضلاع سرگودھا، میانوالی، لیہ، مظفر گڑھ، جھنگ، ملتان، ڈیرہ اسمٰعیل خان سے شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیدار شریک ہوئے اور مرحوم وزارت حسین نقوی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ نے پاکستان میں اہم کردار ادار کیا، ان کی خدمات کا اعتراف ملت جعفریہ کا ہر فرد کرتا ہے، جنہوں نے قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬