02 January 2017 - 10:12
News ID: 425435
فونت
ایران کے اسپیکر اور شام کے وزیر خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
علی لاریجانی اور  ولید العملم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ، تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں ، اسپیکر علی لاریجانی اور شام کے وزیر خارجہ ولیدالعملم نے شام کی تازہ ترین سیاسی، سیکورٹی اور دفاعی صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے سے بات چیت کی۔ملاقات میں ، شام میں پائیدارجنگ بندی، انسان دوستانہ امداد کی فراہمی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن فارمولے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم ہفتے کے روز تہران پہنچے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی اور اسٹریٹیجک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں انجام پارہا ہے جب ، روس ایران اور ترکی کی وساطت سے شام میں جنگ بندی پرعملدرآمد بدستور جاری ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬