حیدر العبادی:
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف عراقی سیکورٹی فورسز ہی داعش کے خلاف جنگ کے محاذوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔
عراق کے وزیراعظم نے دنیا کے مختلف ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس تعاون ضروری ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ ایک عالمی دہشت گرد گروہ سے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند پیر کے روز عراقی حکام سے ملاقات اور داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے بغداد پہنچے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے