![بغداد دھماکہ](/Original/1395/10/16/IMG18151321.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح مشرقی بغداد کے العبیدی علاقے میں ایک کار بم دھماکے ہوئے جس میں کم سے کم آٹھ افراد کے جاں بحق اور چودہ زخمی ہونے کی خبر ملی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بغداد کے العبیدی علاقہ میں کار بم دھماکے میں آٹھ افراد افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فورا طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
بغداد پولیس کے ترجمان سعد معن نے اپنے ایک بیان میں دھماکے کی جگہ کو محاصرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردینے کی خبر دی ہے ۔ اس سے قبل بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش ملوث رہی ہے۔
گذشتہ پیر کو بھی بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کے نتیجے میں دسیوں عراقی جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔
داعش دہشت گردوں نے عراقی فوج کے مقابلے میں خاص طور سے شمالی صوبہ نینوا میں پے در پے ناکامیوں کے بعد مختلف شہروں میں عام شہریوں کا قتل عام اور دہشت گردانہ کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔
دہشت گردانہ اقدامات کی ہمیشہ ہی مذمت کی گئی ہے اور دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کا واحد راستہ دہشت گردی کے خلاف حقیقی جد و جہد ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کی کارروائیاں اکتوبر دو ہزار سولہ سے شروع ہوئی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۳/