05 January 2017 - 19:06
News ID: 425503
فونت
تہور عباس شاہ :
وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : ایک ماہ کے اندر یہ دہشتگردی کی تیسری واردات قابل شرم ہے۔
تہور عباس شاہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تہورعباس شاہ نے کہا کہ پولیس کے جوانوں پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں اور تکفیریوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ ایک ماہ کے اندر یہ دہشتگردی کی تیسری واردات ہے۔

یہ واقعات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کئے گئے ہیں، تاکہ ڈیرہ کے پرامن شہری ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوں، انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور پر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرے۔ ب

دقسمتی سے ابھی تک مولانا حماد فاروقی اور شرافت حسین کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے، ساتھ ہی پاک فوج کو پورے شہر اور گرد و نواح میں مکمل آپریشن کرنا چاہئے۔

انہوں نے بیان کیا : مصیبت کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم اپنے رکھوالوں (محکمہ پولیس) کے ساتھ کھڑی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬