05 January 2017 - 20:50
News ID: 425506
فونت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں جیزان اور العسیر پر حملے کر کے آٹھ سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
 یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تبۃ الزبرا کے علاقے میں سعودی عرب کے تین فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمنی فوج نے جیزان میں تبۃ القمامہ علاقے میں سعودی عرب کے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا۔

یمنی فوج نے صوبہ عسیر کے علب علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کیا جس میں چار سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یمنی فوج نے عسیر میں شہر البوبہ میں سعودی فوجیوں کے اڈے پر میزائل  فائر کئے جس میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات  کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع نجران کے علاقے میں العش فوجی اڈے پر راکٹ فائر کیا اور المحدث فوجی اڈے پر کاتیوشا میزائلوں سے حملہ کیا۔ ان حملوں میں ہونے والے حملوں میں ہونے والے نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

یمنی فوج نے جمعرات کی صبح باب المندب کے قریب شعب الجن فوجی اڈے پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کر کے اسے تباہ کر دیا۔ اس حملے میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح صوبہ شبوہ میں عسیلان علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے جنوب مغربی یمن کے صوبہ تعز میں واقع ذباب  اور العمری علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬