06 January 2017 - 16:36
News ID: 425523
فونت
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہےاور اگر پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو ہندوستان اس کا پورا ساتھ دے گا۔
دھشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان اور دنیا کے دیگرممالک مل کر ہی دہشتگردی کے خطرے کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستان کے وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر پاکستان دہشتگردوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرتا ہے، تو ہندوستان پاکستان کا ساتھ دے گا۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی، بلکہ جنوبی ایشیاء میں بھی امن اور استحکام قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ضروری و بنیادی قانونی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردی کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬