06 January 2017 - 16:46
News ID: 425526
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ایشو پر دنیا بھر کے اسلامی سکالرز کی گریٹ ڈیبیٹ کروائی جائے، وکلاء کی تبدیلی سے پاناما زدہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضع ہو گئی ہے، پنجاب میں انگریز کا بنایا ہوا کمشنری نظام بحال کرنا عوام دشمنی ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سمن آباد لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیکرٹری راؤ حسیب احمد کی رہائش گاہ پر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ایک اور دھرنے کیلئے تیار رہیں، جاوید ہاشمی نے عدلیہ اور فوج پر حملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے، داعش کی فکری مزاحمت کیلئے عالم اسلام کا مشترکہ تھنک ٹینک قائم کیا جائے، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ایشو پر دنیا بھر کے اسلامی سکالرز کی گریٹ ڈیبیٹ کروائی جائے، وکلاء کی تبدیلی سے پاناما زدہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضع ہو گئی ہے، پنجاب میں انگریز کا بنایا ہوا کمشنری نظام بحال کرنا عوام دشمنی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، انتخابی اصطلاحات پر کام تیز ہونا چاہیئے، پاناما لیکس مقدمے کا فیصلہ عوامی خواہشات کے برعکس آیا تو المیہ ہو گا، بلدیاتی اداروں کو ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کرنا غیر جمہوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل مسلمانوں کی شکایات کا ازالہ کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارا دا کریں، اسلامی ممالک باہمی تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں، جاوید ہاشمی سیاست کا متروک کردار بن چکے ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬