06 January 2017 - 22:21
News ID: 425533
فونت
بحرینی شہریوں نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ  کے علاقے الدراز میں ایک بڑا مظاہرہ کرکے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شان میں بحرینی حکومت کے گستاخانہ اقدامات کی مذمت کی اور ان پرعائد الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور الدراز علاقے کا محاصرہ فوری طورپر ختم کیا جائے  ، بحرینی سیکورٹی فورس نے گذشتہ جون کے مہینے سے الدراز علاقے اور وہاں موجود شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے ۔

بحرینی حکومت کی طرف سے پورے ملک میں سخت سیکورٹی تدابیر اپنانے اور عام شہریوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کرنے کے باوجود بحرینی عوام آئے دن آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور دیگر سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کرکے اپنی پرامن تحریک جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہیں ۔

تازہ ترین مظاہرے میں بھی بحرینی عوام نے اپنے ملک کے مرجع تقلید آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے - مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ خون کے آخری قطرے تک اپنے مذہبی رہنما کی حمایت جاری رکھیں گے ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۲۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬