08 January 2017 - 21:09
News ID: 425563
فونت
شام کے صدر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے دمشق میں ملاقات کے دوران، علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں خاص طور پر شام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
سمخانی و بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی ارنا سے رپورٹ کے مطابق ، شام اور روس کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی ، سیکورٹی اور دفاعی اقدامات کے کوآرڈینیٹر علی شمخانی نے اتوار کے روز شام کے صدر سے دمشق میں ملاقات اور گفتگو کی -

علی شمخانی شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کی قومی سلامتی کے دفتر انچارج علی مملوک سمیت دیگر شامی حکام کے ساتھ ملاقات میں  اہم علاقائی امور، دوطرفہ تعاون، شام کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی مہم کے حالیہ نتائج پر تبادلہ خیال کریں گے-

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے آج دمشق ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حلب کی آزادی ، شام کے عوام پر مسلط کردہ حوادث و واقعات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام کی استقامت نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ دہشت گردی کے ہتھکنڈے اور اس ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ، ایک قوم کی استقامت کے سامنے کامیاب نہیں ہو سکتی۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬