08 January 2017 - 21:26
News ID: 425568
فونت
علی احمر:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند اس ملک میں جرم بن گیا ہے۔ ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب وطن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے معروف سماجی شخصیت اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کو سیکیورٹی اداروں کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند اس ملک میں جرم بن گیا ہے۔ ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب وطن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا اسلام آباد کو محفوط بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کے تحت ایک ہزار 950 کیمرے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر نصب ہیں تاکہ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کی جا سکے۔ وزیر داخلہ کے مطابق بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کیے جانے والے اس منصوبے میں جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے چہروں کی شناخت انتہائی آسان ہے۔ اس کے باوجود ابھی تک ان کی پر اسرار گمشدگی ذمہ داران کے لیے معمہ بنی ہوئی ہے جو حیران کُن ہے۔

انہوں نے وزارت داخلہ سے سلمان حیدر کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬