رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
فواد معصوم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ رفسنجانی عراقی عوام کے بڑے ہمدرد اور حامی تھے۔
عراق کے نائب صدر نوری المالکی اور نیشنل الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے بھی اپنے پیغامات میں ایرانی سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
سید عمار حکیم نے اپنے پیغام میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی انقلابی، سیاسی اور ثقافتی تاریخ کی ممتاز شخصیت قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اتوار کی شب حرکت قلب بند ہونے کے باعث 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰